ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے تمام موبائل سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی اور شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سم کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ کالز، پیغامات اور ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی پابندی بھی لازم ہے۔
پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ صارف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سمز صرف اپنے نام پر ہی رجسٹرڈ رکھیں اور غیر قانونی استعمال سے گریز کریں۔