فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد
کیپشن: فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباد

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے کرسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قائداعظم محمد علی جناح کے مساوات، مذہبی آزادی اور رواداری کے وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے قومی ترقی اور دفاع میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا۔ 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور قومی اتحاد پر زوردیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی طاقت تنوع، مساوی مواقع اور آئینی اقدار میں ہے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج تمام شہریوں کے وقار، تحفظ اور مساوی حقوق کے لیے پرعزم ہے۔

مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل کے دورے اور مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

Watch Live Public News