فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اردن کے میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی کی اہم ملاقات

ویب ڈیسک: اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی کی جی ایچ کیو آمد، میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اردنی فوج کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے پاکستان اور اردن کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کے عزم پر اختتام پذیر ہوئی۔ 

Watch Live Public News