سعودی ولی عہد کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب

سعودی ولی عہد کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب ۔سعودی پریس ایجنسی' کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کا لیپرواسکوپک آپریشن دارالحکومت ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں کیا گیا ہے۔آپریشن ہونے کے بعد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو ہسپتال سےتھوڑی دیر بعد چھٹی بھی دے دی گئی۔ یاد رہے کہ محمد بن سلمان نہ صرف سعودی عرب کے ولی عہد ہیں بلکہ نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔