رانا ثناء اللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد

رانا ثناء اللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما اور سابق وزیر یاسمین راشد نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف تحقیقات نہیں ہونے دے رہے ہیں ، قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے ۔ یاسمین راشد کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ (ن) کے گھر کی باندی ہے ، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے ، اس میں وہ 4 لوگ شامل ہیں کہ جنہوں نے کیس کو خراب کیا، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی ؟ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ مریم نواز سے بڑی جھوٹی کوئی نہیں ہے ، دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے، انہیں پتا ہے کہ ابا جی سے کہہ کر ہر کام کروا سکتی ہیں، خدا کے لئے ملک اور قوم پر رحم کریں ، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کروادیجئے ، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔