پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9 : ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ 9 کے11 ویں میچ میں ملتان سلطانز  نے   کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا 11واں میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان  پر  180 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے  ریزا ہینڈریکس  72 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عثمان خان 14 اور افتخار احمد 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ طیب طاہر 35 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے  محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابرا احمد ، اکیل حسین نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

181 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر  167 رنز بنا سکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع 36 رنز بنا کر نمایا ں رہے،کپتان رائلی رسوو  30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سعود شکیل 24،جیسن رائے 12،ردرفورڈ 21 اور سجاد علی نے 2 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور ڈیویڈ ولے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آفتاب ابراہیم 2جبکہ اسامہ میر نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔