تخت پنجاب پر کس کا ہوگا راج؟ انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا

تخت پنجاب پر کس کا ہوگا راج؟ انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا
کیپشن: new CM Punjab?
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب پیر کو ہوگا جس کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ن لیگ کی جانب سے مریم نواز اور سنی اتحاد کے رانا آفتاب مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پر کس کی حکمرانی ہوگی اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پیر کے روز صبح 11 بجے ہوگا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع ہوئے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی گئی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کیا ہے، میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔