ویب ڈیسک: برطانوی گاؤں، نیو ٹوپٹن کے رہائشی ڈیرک باور کو اپنے مرغ کی وجہ سے3 ہزار پاؤنڈ (11.71 لاکھ روپے) کا جرمانہ پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس کے پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ مرغ صبح سویرے پے در پے بانگیں دیتا ہے، وہ سو نہیں پاتے اور بہت تنگ ہیں۔
مقامی حکومت نے گھر کے نزدیک آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ لگایا تو انکشاف ہوا، مرغ صبح محض 50 منٹ میں 80 بانگیں دیتا ہے جو غیر فطری تھا۔
مقامی حکومت نے ڈیرک کو نوٹس بھیجا کہ مرغے کا حل نکالے۔ مگرڈیرک نوٹسوں سے بے پروائی برتتا رہا اور مرغے نے پڑوسیوں کی جان عذاب میں ڈالے رکھی۔
آخر حکومت نے کیس مجسٹریٹ کو بھجوایا جس نے ڈیرک پہ بھاری جرمانہ کر دیا۔