مصطفیٰ قتل کیس:زومااورانجیلینا کےحیران کن انکشاف،پولیس افسرملوث نکلا

مصطفیٰ قتل کیس:زومااورانجیلینا کےحیران کن انکشاف،پولیس افسرملوث نکلا
کیپشن: مصطفیٰ قتل کیس:زومااورانجیلینا کےحیران کن انکشاف،پولیس افسرملوث نکلا
سورس: AI Gernate

ویب ڈیسک: ڈیفنس میں نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی حکام  کا کہناہے کہ ارمغان کا سہولت کار گزری پولیس کا افسر نکلا، زوما اور انجیلینا نے پولیس کو بیانات ریکارڈ کروائے، زوما نامی لڑکی نیو ایئر نائٹ پر ارمغان کے ساتھ تھی،ارمغان نے فون کرکے زوما کو بلایا اور پوچھ گچھ کرتا رہا، زوما کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،تشدد کے وقت شیراز بھی ارمغان کے ساتھ تھا۔

تفتیشی حکام  کا کہناہے کہ واقعہ کے حوالے سے پولیس افسر کو بھی معلوم تھا، زوما نے اسپتال میں بتایا کے اسٹریٹ کریمنلز نے مارا ہے،واقعہ کے حوالے سے پولیس کی غفلت سامنے آئی زوما کے حوالے سے کارروائی نہیں کی گئی، پولیس افسر زیر حراست ہے،تفتیش کی جارہی ہے۔مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس افسر ملوث ہے یا نہیں تحقیقات کررہے ہیں،کرپشن کے حوالے سے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفتیشی حکام  کا کہناہے کہ مصطفیٰ کو سوسائٹی اور دوستوں میں پسند کیا جاتا تھا جو ارمغان کو ناگوار گزرتا تھا،ارمغان بہت کریمنل مائنڈ اور شاطر ہے،ساحر حسن کی گرفتاری کے بعد پورا نیٹورک سامنے آیا،ڈرگ مافیا کی تفتیش میں وقت لگتا ہے،کوریئر کمپنیوں سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے ملوث ہونے والوں کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے،کسی آفیشل کی برائے راست ملوث ہونے کے شواہد ابھی نہیں ملے۔

تفتیشی حکام  نے مزید کہا کہ ویڈ میں منافع اور بچت کافی زیادہ ہے اسی لئے ہی زیادہ مانگ ہے،اسکول اور کالجز کے بچوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،کچھ بچوں کے والدین کو بھی بلاکر سمجھایا گیا ہے،پولیس کا ٹارگٹ منشیات فروش اور خریدار ہیں۔

Watch Live Public News