پی سی بی کا کارڈ استعمال کرنے والے 7 افراد گرفتار

پی سی بی کا کارڈ استعمال کرنے والے 7 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: سکیورٹی اداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کارڈ استعمال کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کر لیاہے جو کہ کسی اور کو جاری کئے گئے کارڈز استعمال کر رہے تھے ۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد سے برآمد ہونے والے پی سی بی کارڈز انسایٹ سولوشن وینڈرز کو جاری کیئے گئے تھے ، جن افراد کو گرفتار ان میں سوہان  کے جنید عباسی ، شاہزیب عباسی،   پنڈورہ کے نفیس عباسی ، فوجی کالونی کے بلاول خان ،  غفار خان بارہ کہو  کے محمد علی ، پنڈورہ کے رئیس عباسی  شامل ہیں ۔

پی سی بی کے سیکیورٹی افسر مذاہب الرحمن نے ان افراد کو اجازت دی ، محمد عرفان اسسٹنٹ مینجر ایڈمن بھی شامل ہیں، انسایٹ سولوشن کے ان افراد کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کیا گیا تھا ۔

Watch Live Public News