اٹلی کا پاکستانی محنت کشوں کیلئے 10,500 ویزے فراہم کرنے کا اعلان

اٹلی کا پاکستانی محنت کشوں کیلئے 10,500 ویزے فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: اٹلی کا پاکستانی محنت کشوں کیلئے 10,500 ویزے فراہم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی اسکلڈ لیبر کے لیے قانونی طریقے سے 10, 500 ویزے جاری کیے جائیں گے، جبکہ پاکستانی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے روم میں اپنے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان داخلی سکیورٹی، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے تعاون پر گفتگو کی گئی۔

پینٹے ڈوسی نے کہا کہ محسن نقوی نے حال ہی میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا استثنیٰ کی تجویز پیش کی تھی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ایئرپورٹس اور سمندری سرحدوں پر سخت نگرانی سے غیر قانونی امیگریشن میں کمی لائی ہے۔

اطالوی وزیر داخلہ نے پاکستان کی مؤثر پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منشیات، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک قانونی مائیگریشن کے فروغ کے لیے اپنے تعاون میں اضافہ کریں گے۔

Watch Live Public News