سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا مزید اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا مزید اضافہ

ویب ڈیسک: سونے کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگ سکی۔ فی تولہ قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 5185 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

فی تولہ چاندی 268 روپے اضافے سے 9554 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 230 روپے اضافے سے 8191 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی 2.68 ڈالر اضافے سے 90.70 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News