اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.6 ریکارڈ

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ، پشاور ، راولپنڈی و دیگر علاقوں   میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ،دیر بالا،دیر لوئر،بٹگرام  اورچترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں ۔

زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر بے باہر نکل آئے۔شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق   زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان  تھا۔

Watch Live Public News