نیب چھاپہ: سابق کمشنر بھاری خزانے سمیت گرفتار

نیب چھاپہ: سابق کمشنر بھاری خزانے سمیت گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) نیب راولپنڈی نے کراچی میں کی بڑی کارروائی۔ سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار کر لیا۔ اکاونٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر بھی دھر لیا گیا۔ نیب حکام کے مطابق کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگ چکی ہیں، سونے کی اینٹیں، سونے کے بٹن، ڈالرز، درہم، ریال بھی برآمد ہوئے۔ رقم اتنی زیادہ تھی کہ نیب کو گننے کے لیے مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔ نیب کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے لئے آئل خریداری اور دیگر امور میں بےانتہا کرپشن کی گئی۔ رشوت لے کر ٹھیکے دیئے جاتے تھے۔ کم آئل لے کر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں۔ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے یہ افسر تو معمولی سی بات ہے اصل تو وزراء اور چیئرمین صاحب ہیں جن کا کچن بھی ان کرپشن کے پیسوں سے چلتا ہے۔ نیب اور دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ ان بڑے کو بھی لغام ڈالیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔