سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو کا انتقال

سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو کا انتقال
کیپشن: سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو کا انتقال

ویب ڈیسک:سینئر سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق فیملی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کر گئے ہیں، وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مرحوم الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی اور متعدد بار وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، وہ سینیٹ کے بھی رکن رہے۔ وہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث آج کراچی میں انتقال کر گئے۔

الہٰی بخش سومرو کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں جیکب آباد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جہاں آج رات ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور وہیں پر ان کی تدفین ہوگی۔

Watch Live Public News