ویب ڈیسک: بنیادی مراکز صحت ٹھیکے پر دینے سے ڈاکٹرز کو پہلا دھچکا، مریم نواز ہیلتھ کلینک کے نام سے آؤٹ سورس بی ایچ یو کے ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ایڈہاک پر بنیادی مراکز صحت پر تعینات ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ کرنے ما حکم دیدیا۔یکم فروری سے مریم نواز ہیلتھ کلینک فعال ہونگے۔
مریم نواز ہیلتھ کلینک کے نام سے منسوب بی ایچ یو کے ڈاکٹرز کی خدمات 31 جنوری سے ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے،حکومت نے 150 بنیادی مراکز صحت کو مریم نواز کلینک کے نام سے ٹھیکے پر دیا ہے۔
مریم نواز ہیلتھ کلینک پہلے سے کام کرنے والوں کی بجائے نئے ڈاکٹرز کو ٹھیکے پر دیئے گئے ہیں۔