ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا
کیپشن: ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا

ویب ڈیسک: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا۔

آئی سی سی نے بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار پر بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

بی سی بی کی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارت میں میچز نہ کھیلنے کی درخواست آئی سی سی نے مسترد کر دی تھی، جس کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

ذرائع کے مطابق، بی سی بی نے آئی سی سی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اس معاملے کو مزید طول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News