ویب ڈیسک: وادی تیراہ میں شدید برف باری کے نتیجے میں پاک فوج کی ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، مسلسل برف باری کے باعث علاقے میں حالات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق، مقامی آبادی کی مدد اور روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے پاک فوج کا ریلیف آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ برف میں پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج اور ایف سی کے افسران و جوان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، اور متاثرہ خاندانوں کو کھانا، کمبل، اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔
اس کے علاوہ، متاثرہ خاندانوں کو ضروری اشیاء بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت علاقے میں زمینی رابطے بحال کیے جا چکے ہیں۔