برفباری میں پھنسے شہریوں کے انخلاء کیلئے پاک فوج کی کارروائی، کوٹلی۔نکیال سڑک ٹریفک کیلئے  بحال

برفباری میں پھنسے شہریوں کے انخلاء کیلئے پاک فوج کی کارروائی، کوٹلی۔نکیال سڑک ٹریفک کیلئے  بحال

(ویب ڈیسک ) برفباری کے باعث پھنسے شہریوں کے انخلاء کے لیے پاک فوج  نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  کوٹلی۔نکیال سڑک ٹریفک کیلئے  بحال  کردی۔

پاک فوج کی جانب سے جندروٹ اور پیر نسورہ میں برفباری کے دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج کی موثر امدادی کاروائیوں کے نتیجے میں کوٹلی تا نکیال سڑک ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ۔

پاک فوج کی جانب سے متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی اشیاء بھی فراہم کی گئی۔ پاک فوج نے پیرنسورہ میں متعدد خاندانوں کو ریسکیو کرکے امداد بھی فراہم کی۔

پاک فوج کی جانب سے برفباری میں پھنسی متعدد گاڑیوں کو پیٹرول بھی فراہم کیا گیا۔ پاک فوج کی بروقت اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے باعث علاقے میں اہم زمینی رابطے بحال ہوئے۔

پاک فوج سخت موسمی حالت کے باوجود عوام کی خدمت اور معمولاتِ زندگی کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News