پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 25جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 25جولائی 2021
آزاد کشمیر میں 11 ویں عام انتخابات کے لیے میدان سج گیا، قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر مقابلہ، پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 امیدوار مدمقابل، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات۔ آزاد کشمیر میں ووٹنگ کے دوران کہیں تصادم، کہیں بدنظمی، کہیں تلخ کلامی، کوٹلی ایل اے 12 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی لڑائی میں 2 افراد جاں بحق، ہٹیاں بالا میں جسکول پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی، ایل اے27 کو پرا گلی پولنگ اسٹیشن میں بھی 2 گروپس کے درمیان جھگڑا، ادھر پشاور میں ایل اے 45 کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی، 8 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ آزاد کشمیر کے انتخابات کا معاملہ، جماعت اسلامی کے ووٹرز کی مبینہ فائرنگ، وزیراعظم آزاد کشمیر کے حلقہ انتخاب میں5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل کردیا گیا، مسلم لیگ ن نے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ نہ کرانے کےخلاف درخواستیں آر او دفاتر میں جمع کرادیں، انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ۔ ن لیگ کے رہنما اسماعیل گجر ہواس باختہ ہوگئے، کہا دھاندلی ہوئی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے، بات نہ ماننے کی صورت میں بھارت سے مدد لی جائے گی، ایل اے 35 جموں سے ن لیگ کے امیدوار اسماعیل گجر کی ہرزہ سرائی، کہا کہ گڑ بڑ کی گئی تو حالات خراب اور لوگ مریں گے۔ شاباش شیرو، شاباش، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے کارکنوں کی حوصلہ افزائی، کہتی ہیں نواز شریف کی ووٹ کو عزت دو تحریک نے انتہائی متحرک کارکنوں کو جنم دیا ہے، مسلم لیگ ن کے کارکن ڈٹ گئے، ووٹ چوروں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News