انسٹاگرام نےنیا دلچسپ فیچر متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

انسٹاگرام نےنیا دلچسپ فیچر متعارف کرنے کا اعلان کر دیا
انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر ریلز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصویروں کو ریمکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس فیچر سے صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصویروں کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔ اس کو استعمال کرنے کے لئے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈائون لوڈ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی، صرف اس فیچر کے ذریعے وہ منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصویریں ریلز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔ مذکورہ فیچر کو بہتر بنانے کے لیے انسٹاگرام پر مختلف ٹیمپلیٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے جس سے صارفین اپنی تصاویر کو دوسری تصاویر یا ویڈیوز کے ساتھ ریمکس بھی کرسکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر مزید آڈیو مکسنگ اور میوزک کے فیچرز کے علاوہ انسٹاگرام کیمرا کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ انسٹاگرام کا اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنا ہے۔ میٹا کی طرف سے انسٹاگرام ہی نہیں بلکہ فیس بک پر بھی متعدد فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے وہاں پر شیئر کی گئی تمام مختصر ویڈیوز کو ریلز کے طور پر شائع کرنے اور انہیں دوسروں کو سجیسٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔

History

Close |

Clear History