محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کاسلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کاسلسلہ رات تک جاری رہنے کی پیش گوئی
کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں پر ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش ہوئی، لانڈھی،، نارتھ کراچی، کورنگی، شاہ فیصل اور سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی ہے۔ خراب موسم ہونے کی وجہ سے سبب اندرون و بیرون ملک کئی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جب کہ مسقط ، مدینہ، ٹورنٹو، اور ریاض کی پروازیں منسوخ کی گئیں ۔ میئر کراچی نے بھی رات گئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ بارش کے پانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے اب پانی کلیئر ہونے کی بھی تصاویر دیکھ لیں۔ دوسری جانب بارشوں سے حیدرآباد میں بھی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، قاسم آباد، لطیف آباد، اور ٹنڈوجام میں اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں۔ لاڑکانہ میں موسلادھار بارشوں کے سبب دادو کینال میں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شہر میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دن کے اوقات میں بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا بھی امکان ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔