ویب ڈیسک: گھوٹکی میں معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ مشکوک لگ رہا ہے، جب کہ مقتولہ کے بھائی صدام راجپوت نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے زہر دے کر قتل کیا۔
ای سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان، علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔