آپریشن بنیان مرصوص، پاک فوج کی فتح قوم کے نام ہے، عظمیٰ بخاری

آپریشن بنیان مرصوص، پاک فوج کی فتح قوم کے نام ہے، عظمیٰ بخاری
کیپشن: آپریشن بنیان مرصوص، پاک فوج کی فتح قوم کے نام ہے، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے تاریخی فتح قوم کو دلائی ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قابلیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہتر جنگی حکمت عملی نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کر رہا ہے، جو کہ افسوسناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف کو امریکی صدر کی جانب سے عشائیہ پر مدعو کرنا قومی اعزاز ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نوجوان اس تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی اور اس کے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف منظم پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "جو شخص اپنے دورِ حکومت میں مخالفین کو چن چن کر جیلوں میں ڈالتا رہا، آج قانون کی حکمرانی کے گن گا رہا ہے۔"

وزیر اطلاعات نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ 9 مئی کے سازشی کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں ملنا ہی قانون کی بالادستی کی حقیقی مثال ہے۔

Watch Live Public News