(ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیریزمیں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔
31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز لارڈ ہل اور امریکا میں شیڈول ہیں۔جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔
محمد رضوان ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار ہیں ،شاہین شاہ آفریدی اور بابرعظم ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی،فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز سکواڈ کا حصہ ہیں۔
حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان ، محمد حارث، سفیان مقیم 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
ون ڈےانٹرنیشنل سکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف،فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب سکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔