کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم  کرد گئی

کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم  کرد گئی

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے   کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ فیس مکمل ختم کردی گئی ہے۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق   کراچی کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی، پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں اب سندھ حکومت کا کوئی بھی ادارہ پارکنگ فیس وصول نہیں کرسکے گا، اگر کوئی پارکنگ فیس لے گا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل کے ایم سی نے بھی اپنے اختیار میں آنے والی شہر کی 32 سڑکوں پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News