"والدہ روئیں نہیں بلکہ بہادری سے جان دی" بچوں کا دل دہلا دینے والا بیان آگیا

(ویب ڈیسک )   مقتولہ  بانوبی بی کے بچوں ، بہن اور پھوپھی نے کئی جذباتی انکشافات کردیے۔

بانو بی بی کے بڑے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی والدہ روئیں نہیں، نہ ہی خوفزدہ ہوئیں، بلکہ بڑی بہادری سے اپنی جان دی۔ والدہ نے جاتے ہوئے یہ وصیت کی تھی کہ ’اپنا اور والد کا خیال رکھنا۔‘ ۔

مقتولہ کے 6 سالہ بیٹے ذاکر احمد نے مصومانہ بیان میں کہا کہ ’امی حج کرنے گئی ہیں۔‘

  بانو بی بی کی بہن اور پھوپھی کے مطابق بانو بی بی کو احساس ہوگیا تھا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔ وہ خاندان اور قبیلے کے سامنے شرمندہ تھیں اور کہتی تھیں کہ انہیں پستول دے دیا جائے، تاکہ وہ خود کو مار سکیں، مگر احسان اللہ نامی شخص نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا۔

مقتولہ بانو بی بی، اُن کے شوہر نور محمد کے شناختی کارڈز اور بچوں کے ب فارم بھی سامنے آگئے ہیں۔ شناختی دستاویزات کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40 سال اور ان کے شوہر نور محمد کی عمر 38 سال تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں دو ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر حاصل کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ  بھی 2 روزہ ریمانڈ پر سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے ہیں  جبکہ  عدالت میں مزید کارروائی جاری ہے۔

Watch Live Public News