(ویب ڈیسک ) لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر راشد نصیر اور پاکستان کی ٹیم مکمل تیاری میں نظر آئی۔
بھگوڑا عادل راجہ بدترین شکست سے دوچار، عادل راجہ کے تمام ثبوت فریب پر مبنی قرار دے دیے گئے۔ لندن ہائیکورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ عادل راجہ کا کلیم ، غلط معلومات پر مبنی دکھائی دیتا ہے۔
ٹھوس شوائد نہ پیش کرنے پر عادل راجہ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عادل راجہ کے پاک انٹیلیجنس پر لگائے گئے تمام الزامات بناوٹی نظر آتے ہیں۔ جج نے عادل کے ذرائع پر کری تنقید کی۔ پوچھا ارشد شریف کی جے آئی ٹی رپورٹ میں آئی ایس آئی کا ذکر نہیں تو آپ اس ادارے پر کس بنیاد پر قتل کا الزام لگا رہے ہیں۔
عادل راجہ کے شواہد توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر جج برہم دکھائی دیے۔ عادل راجہ کی طرف سے پیش کیے گئے گواہ پاکستانی حکومت, خفیہ اداروں پر بےبنیاد الزامات لگاتے رہے۔
کورٹ نے اعتراف کیا کہ صاف دکھائی دیتا ہے عادل راجہ کے لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
عنقریب جیت حق کی ہوگی۔