(ویب ڈیسک ) تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کی سرحد پرموجود علاقوں میں مارشل لاءلگانے کااعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں حکام نے جھڑپوں کےبعد کمبوڈیا سے متصل آٹھ اضلاع میں مارشل لاءلگایاہے۔
تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرکےمطابق صوبے چنتھابوری کے 7 اضلاع اور تراٹ کے ایک ضلع میں مارشل لا نافذ کردیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سرحدی جھڑپیں اب جنگ کا رخ اختیار کر سکتی ہے۔جھڑپوں میں اب تک 16افرادہلاک، ہزاروں بےگھرہوچکےہیں۔