ویب ڈیسک: کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے وزیر اعظم مودی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جیسے منظور کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے وزیر تعلیم کے استعفے اور مودی کی جانب سے اس کی منظوری کی تصدیق کر دی ہے۔
اس پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے 'کاکروچ جنتا پارٹی' کے رہنما ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ ایک انتہائی مثبت قدم ہے، اگرچہ اب تک حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران قیادت کا دعویٰ تھا کہ اس حکومت کے دور میں استعفے نہیں ہوتے، تاہم دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے—اور ہم نے ایسا کر دکھایا ہے۔
واضح رہے کہ تقریباً دو ماہ قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مقام جنتر منتر پر 'کاکروچ جنتا پارٹی' کی جانب سے امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر احتجاج کیا گیا تھا؛ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس احتجاج کے دوران تعلیم کے شعبے سے وابستہ ممتاز بھارتی شخصیت سونم وانگچک نے بھی 26 روزہ بھوک ہڑتال کی تھی۔