بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘  کاردِعمل

بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘  کاردِعمل
کیپشن: بھارتی وزیر تعلیم کے استعفے پر ’کاکروچ جنتا پارٹی‘  کاردِعمل

ویب ڈیسک: بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر ’ کاکروچ جنتا پارٹی‘  کاردِعمل سامنے آگیا۔

پردھان کے استعفے کے بعد، پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا: "کاکروچ جیت گئے، جمہوریت جیت گئی۔"

  استعفے کے بعد ہونے والے احتجاج میں شریک طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ’ کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی صدر  ابھیجیت دیپکےنے کہا کہ جمہوریت میں خوف کے آگے ہتھیار ڈال دینا اس نظام کے بنیادی مقصد کو ہی ناکام بنا دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آواز اٹھانے سے ایسے لوگوں پر قابو رکھا جا سکتا ہے اور انہیں حدود میں رکھنا ضروری ہے، کیونکہ جو لوگ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، وہ عوام کی بدولت ہی اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دھرمیندر مستعفی ہو چکے ہیں، لیکن ان کے مزید دو مطالبات ہیں اور وہ یوں ہی پیچھے نہیں ہٹیں گے—بالکل ان ’کاکروچوں‘  کی طرح جو ایک بار ظاہر ہو جائیں تو جانے کا نام نہیں لیتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خودکشی کرنے والے طلبہ کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور پولیس کے ’غنڈوں‘ کے رویے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ ’کاکروچوں‘ سے الجھنے کی کوشش نہ کرے، کیونکہ اگر وہ ایک وزیر کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر سکتے ہیں تو پولیس کے پاس ان کے مقابلے میں کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

ابھیجیت ڈِپکے نے طلبہ کے خلاف درج تمام مقدمات واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News