حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا، پیر سے باقاعدہ ذمہ داریاں نبھائیں گے

حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا، پیر سے باقاعدہ ذمہ داریاں نبھائیں گے
کیپشن: حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا، پیر سے باقاعدہ ذمہ داریاں نبھائیں گے

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے، جہاں وہ پیر سے باقاعدہ دفتری امور انجام دیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا دفتر وزیراعظم ہاؤس کی چھٹی منزل پر قائم کیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے متعلق امور کی نگرانی بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل اور رابطے کو مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پیر سے باقاعدہ اپنے دفتری امور کا آغاز کریں گے۔

Watch Live Public News