ویب ڈیسک: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا آغاز ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹاروبا میں ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میزبان ٹیم کو اننگز کے آغاز ہی میں دھچکا لگا اور اس کی پہلی وکٹ 13 رنز پر گر گئی، جس کے بعد پاکستانی باؤلرز نے ابتدائی دباؤ برقرار رکھا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم میں اذان اویس، امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان، سلمان آغا، عامر جمال، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کے سپرد ہے۔ میزبان ٹیم میں ٹیگنرائن چندرپال، برینڈن کنگ، کیوم ہوج، شائے ہوپ، عامر جنگو، جسٹن گریوز، کیمار روچ، جومیل واریکن، شمر جوزف اور جیڈن سیلز بھی شامل ہیں۔