8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زنا کی نیت سے اغوا کا مقدمہ

8 سالہ بچے پر 13 سالہ بچی کو زنا کی نیت سے اغوا کا مقدمہ
کراچی (ویب ڈیسک) روشنیوں کے شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی ایسی خبر ضرور جنم لیتے ہے جس سے جاہلیت کا اندھیر اٹھتا نظر آتا ہے۔ کراچی علاقہ کورنگی صنعی ایریا میں پولیس کی جانب سے ایک 8 سالہ بچے اور اہل خانہ کو زنا کی نیت سے اغوا کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔8 سالہ بچہ اور اس کے اہل خانہ اس حوالے سے عدالت پہنچ گئے۔ انھوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے پاس درخواست جمع کرائی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایک تو بچہ صرف آٹھ سال کا ہے، دوسرا دو روز قبل اس کی رسم ختنہ ہوئی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ منور علی کی جانب سے اپنی 13 بچی کو زنا کی نیت سے کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ یہ الزام سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے۔ معزز عدالت بے گناہوں کو ضمانت دے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اس حوالے سے مقدمہ کا اندراج کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔