وزیر اعظم نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی

وزیر اعظم نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی واپسی کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی میں قانونی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ معاون خصوصی عطاء اللہ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ کمیٹی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز بنائے گی، نواز شریف کی نااہلی اور کیسز کے خاتمے کے لئے کام کو تیز بنایا جائے گا، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔