سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑااضافہ

ویب ڈیسک:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کے اضافےکے بعد فی اونس سونا 3,330 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔

پاکستانی مارکیٹ میں بدھ کے روز 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 54 ہزار 65 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 237 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 4 ہزار 68 روپے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے کم ہو کر 3 ہزار 764 روپے پر آ گئی، جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 22 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 227 روپے ریکارڈ کی گئی۔

 
 

Watch Live Public News