یہودو ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی دفاعی اخراجات وخریداری میں مسلسل اضافہ: خطے کاامن داؤ پر

یہودو ہنود گٹھ جوڑ، بھارتی دفاعی اخراجات وخریداری میں مسلسل اضافہ: خطے کاامن داؤ پر

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق  بھارت، اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کی طرح کا ماڈل اپنانا چاہتا ہےتاکہ جارحیت کاجواز پیدا کیاجاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   بھارت اپنے مذموم عزائم کیلئے مسلسل جدید اسلحہ اور ہتھیار خریدارہاہے، مودی کی زیر قیادت، گزشتہ دس برسوں میں اسرائیل اور مغربی ممالک سے اربوں ڈالر کے جدید اورمہلک ہتھیار حاصل کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق  2018 میں بھارت نے اسرائیل سےبارک-8 میزائل سسٹم حاصل کیے،  بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے 9 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا،  بھارت نے روس سے S-400 دفاعی نظام کی حصول کے لیے 5.4 بلین ڈالرز کا معاہدہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساختہ ہیرپ اور ہیرن ڈرونز بھی درآمد کیے گئے، اس کے علاوہ، بھارت اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ نائٹ وژن، مواصلاتی نظام، اور مختلف میزائل کی تیاری میں براہ راست شراکت دار ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  جون 2025 میں اسرائیل کے ایران پر حملے کو بھارت کی جانب سے سراہا گیا اور اسے ممکنہ ماڈل کے طور پردیکھا گیا، جنگی جنون میں مبتلابھارت کی جانب سے مسلسل جدید اورمہلک ہتھیاروں کی خریداری سے جنوبی ایشیا کےامن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ذرائع کے مطابق   پاکستان ہرطرح کےبھارتی عزائم سے مکمل طورپرآگاہ ہے، پاکستان نے معرکہ حق میں بھارتی اجارہ داری کا خواب چکنا چور کیا،  پاکستان ہر قیمت پر اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا اور کسی بھی  جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا۔

Watch Live Public News