(ویب ڈیسک) حالیہ اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبروں کے بعد ایرانی جنرل اسماعیل قانی زندہ سلامت تہران میں عوامی جشن میں شریک نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل اسماعیل قانی تہران کی سڑکوں پر عوام کے درمیان موجود ہیں، جہاں لوگ ان کا پُرجوش استقبال کر رہے ہیں۔
????????| IRGCQF Commander Qaani was seen today in Tehran among the people.
— Arya - آریا (@AryJeay) June 24, 2025
There you go folks, he's in good health. pic.twitter.com/MVldJcJJaY
اس سے قبل کچھ امریکی اور مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ جنرل قانی 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ تاہم، ان کی تازہ ویڈیو نے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تہران میں جنگ بندی کے بعد منعقد ہونے والے جشنِ فتح کی ہے، جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ جنرل اسماعیل قانی کی موجودگی نے نہ صرف عوام کو خوشی دی بلکہ ایرانی قوم کا حوصلہ بھی مزید بلند کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی رہنماؤں کی شہادت کی جھوٹی خبریں سامنے آئی ہوں۔ اس سے پہلے ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی کے بارے میں بھی غلط اطلاعات پھیلائی گئی تھیں، جنہوں نے بعد میں خود بیان دے کر اپنی خیریت ظاہر کی تھی۔