(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کا کہنا ہے کہ ریکارڈ مہیا نہ کرنے پر اہل و عیال کے شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا نے مشکوک ریکارڈ والے افراد کو مسنگ ریکارڈ مہیا کرنے کے لیے 15 دن کی مہلت دے دی۔
پنجاب کے بڑے شہر فیصل آباد، میانوالی ،جھنگ، چنیوٹ کے افراد شامل ہیں ۔ خوشاب ،حافظ آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افراد بھی شامل ہیں ۔
پنجاب کے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے 179 افراد کوآخری مہلت دی گئی ہے۔ مسنگ ڈیٹا کے سرگودھا سے تعلق رکھنے 61 ، فیصل آباد سے 47 ، جھنگ سے 19، میانوالی 18،خوشاب سے 12 ،چ نیوٹ سے 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، حافظ آباد سے 3 افراد کے نام شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ ننکانہ ، جڑانوالہ ، گجرنوالہ سے بھی تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔