مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش بے نقاب

مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش بے نقاب
کیپشن: مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی سازش بے نقاب

ویب ڈیسک: ٌبھارت ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کو پاکستان مخالف ہتھیار بنانا چاہتا ہے۔ اسدالدین اویسی نے   مودی حکومت سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان ٘مخالف پروپیگنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارت پہلے بھی ایف اے ٹی ایف کو پاکستان خلاف استعمال کرچکا۔ پہلی بارایک بھارتی وویک اگروال ایف اے ٹی ایف کے نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ بھارت کو پہلی مرتبہ یہ اہم ایف اے ٹی ایف عہدہ ملا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق اسدالدین اویسی نے   مودی حکومت سے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا  ہےکہ پاکستان مخالف اقدامات بڑھانے چاہیے۔ لیکن بھارتی سیاستدان یہ بات بھول گئے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف فیصلے رکن ممالک کے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔ بھارت اکیلا پاکستان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا۔ چین اور ترکیہ سمیت کئی ممالک کی پاکستان کو حمایت حاصل ہے۔ ُ پاکستان کو ابھی امریکہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔اجتماعی حمایت بھارت کےپاکستان کے خلاف خطرناک منصوبے محدود رکھےگی۔
ماہرین کے مطابق بھارت نےپہلے بھی ایف اے ٹی ایف کا   پاکستان کے خلاف غلط استعمال کیا، بھارت نے عالمی ادارے کی غیرجانبدار ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ اسدالدین اویسی جیسے مفاد پرست سیاست دانوں کو بھارت میں اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے پاکستان مخالف بیانات دینے پڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت مسلسل پاکستان پر دہشتگردی کو مالی معاونت کے الزامات لگاتا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی الزامات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Watch Live Public News