عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، قیمتیں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئیں

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بدستور برقرار ہے، جہاں تازہ تجارتی سیشن کے دوران تیل کی قیمتیں مزید نیچے آ گئی ہیں۔

لندن بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 69.63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ اسی طرح ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت بھی گھٹ کر 66.35 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 3.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب میں کمی، سپلائی میں بہتری اور مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی خدشات میں کمی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کی اہم وجوہات ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو تیل درآمد کرنے والے ممالک، خصوصاً پاکستان سمیت ترقی پذیر معیشتوں کو توانائی کے اخراجات میں نمایاں ریلیف مل سکتا ہے۔

Watch Live Public News