رینجرز اور پولیس کی کچےمیں مشترکہ کارروائیاں،3ڈاکوگرفتار،پناہ گاہیں مسمار

کیپشن: رینجرز اور پولیس کی کچےمیں مشترکہ کارروائیاں،3ڈاکوگرفتار،پناہ گاہیں مسمار

پبلک نیوز: رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق  اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے علاقے میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر کے کو کاری، نندوانی، بنگلانی اور چولیانی گینگ کی 15سے زائدپناہ گاہوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرزکا کہنا ہے کہ آپریشن گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نندوانی کے قتل کی سہولت کاری میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے کیا گیا۔گرفتار ملزمان میں نندوانی گینگ کا سر غنہ خانونندوانی بھی شامل ہیں۔یہ گینگ کشمور کے مختلف علاقوں جس میں ٹُھل، تنگوانی، انڈس ہائی وے اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔