وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنےوالےشہداءکو پوری قوم کاسلام

کیپشن: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنےوالےشہداءکو پوری قوم کاسلام

پبلک نیوز: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی انتہائی نڈر افسر تھے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید نے 17 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف دفاع وطن میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کا تعلق کراچی سے ہے۔لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید نے سوگواران میں بیوہ، والدین اور دو بچے چھوڑے۔

لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے بیٹے کاشف علی کی شہادت پر بہت فخر ہے،جب میرا بیٹا شہید ہوا اس وقت وہ روزے کی حالت میں تھا،میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میرے بیٹے نے بہت سےلوگوں کی جانیں بچائیں،ایک باپ کی حیثیت سے مجھے اس کے جانے پر بہت دکھ اور افسوس ہے مگر فخر بھی ہے۔
 لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے کہا تھا میں اسی ملک کے لیے شہید ہونا چاہتا ہوں شاید وہی لمحہ تھا جب اللہ نے اس کی خواہش کو قبول کیا،میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے بیٹے کی شہادت کو قبول فرمائے۔

لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے بیٹےنے  کہا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میرے بابا نے اس ملک کے لیے جان دی،بابا نے آخری سحری ہم سب کے ساتھ کی تھی،میرے بابا کی خواہش تھی کہ میں بھی فوج میں جاؤں اور اس ملک کے لیے اپنی جان قربان کروں۔

لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے بھائی نے کہا کہ اللہ نے مجھے ایسا بھائی دیا جن پر میں قیامت تک فخر کر سکتا ہوں،جو انہوں نے چاہا انہوں نے حاصل کیا، اللہ نے ان کو سب عطا کر دیا،وہ اللہ کے قریب ترین بندوں میں سے تھے تب ہی اللہ نے ان کو اتنا بلند درجہ عطا فرمایا،میرے بھائی کو رمضان کے مہینے میں شہادت حاصل ہوئی،میرے بھائی نے مسکراتے ہوئے اپنی جان اس ملک کے لیے قربان کر دی۔

لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کی یہ قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

Watch Live Public News