شیر افضل مروت کا سائفر کیس میں عمران خان سے متعلق بڑابیان

 شیر افضل مروت کا سائفر کیس میں عمران خان سے متعلق بڑابیان
کیپشن: شیر افضل مروت کا سائفر کیس میں عمران خان سے متعلق بڑابیان

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملنے کی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز محض انتقامی کارروائیاں تھیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز میں وکلا کو مکمل جرح کا حق نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں منگل تک اچھی خبر ملے گی۔
ان کا کہناتھاکہ مینڈیٹ چوری ریکوری کیلئے پلان مرتب کرلیا ہے اور 30 مارچ سے آغاز کریں گے جبکہ مشتاق احمد غنی کی کابینہ میں شمولیت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس سزا کے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔