پبلک نیوز: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت،آج آرگنائزڈ کرائم یونٹ ملزم ملک سہیل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
تفصیلا ت کے مطابق تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش درکار ہے اور سہولت کار گرفتار کرنے ہیں۔تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کا مزید ریمانڈ لینے کی استدعا کی جائیگی۔
عدالت نے ملک سہیل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے رکھا ہے۔ملک سہیل کو سی آئی اے پولیس سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کرے گی۔ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کروائی تھی۔