قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ
کیپشن: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

پبلک نیوز: قومی بچت کی مختلف سکیموں کے منافع میں اضافہ کر دیا گیا،ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ نے اضافہ کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلا ت کے مطابق اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ،بہبود سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی۔کیٹس پر شرح منافع 14.6 فیصد سے بڑھا کر 14.76 فیصد کردی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 20 بیسز پوائنٹس کا اضافہ،سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15.80 فیصد کردی گئی،پنشنرز بینیفٹس اکائونٹ پر شرح منافع میں 24 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنشنرز بینیفٹس اکائونٹ پر شرح منافع 15.60 فیصد کردی گئی،شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس پر بھی منافع 15.60 فیصد کردی گئی،شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 76 بیسز پوائنٹس کی کمی جبکہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 19 فیصد کردی گئی۔

Watch Live Public News