وزیر اعلی کےپی کا اہم اقدام ، پشاور کےپبلک پارکس میں فری وائی فائی فراہم کرنیکا فیصلہ

وزیر اعلی کےپی کا اہم اقدام ، پشاور کےپبلک پارکس میں فری وائی فائی فراہم کرنیکا فیصلہ

(ویب ڈیسک)  عوام کی سہولت کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا اہم اقدام،   پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت پشاور کی بیوٹیفیکیشن سے متعلق اجلاس ہوا، صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف امور پر غور  کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے   پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جملہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  اگر مرحلے میں یہ سہولت صوبے کے دیگر شہروں میں شروع کیا جائے۔

اجلاس میں شہریوں کی سہولت کے لئے ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر سروس شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، وزیر اعلی نے شہر کی تزین و آرائش کے لئے پی ڈی اے کو مفصل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ  شہر کی تزین و آرائش کے لئے ایسے اقدامات تجویز  کئے جائیں جو پائیدار ہوں، سڑکوں کے اطراف لگے کھمبوں پر خوبصورت گملے نصب کرکے ان میں مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں،  اور ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں،  ان نقش و نگاروں میں صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے اور اس مقصد کے لئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ   پشاور میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے،  جہاں ضرورت ہو اور ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں،  ورسک روڈ تا ناصر باغ رنگ روڈ کے باقی ماندہ پورشن کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے،  یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی پر کام کا آغاز کیا جائے۔