بنگلہ دیشی کرکٹرتمیم اقبال آئی سی یو میں زیر  علاج،  اگلے24 گھنٹے اہم قرار

بنگلہ دیشی کرکٹرتمیم اقبال آئی سی یو میں زیر  علاج،  اگلے24 گھنٹے اہم قرار

(ویب ڈیسک ) بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال  ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں تاہم اگلے 24گھنٹے اب بھی اہم ہیں، تمیم اقبال آئی سی یو میں ہیں ۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال کی صحت میں بہتری کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

مقامی  میڈیا  کے مطابق   تمیم اقبال نے گزشتہ شب فیملی ممبر کے سہارے ہلکی موومنٹ بھی کی اور حکومتی سطح پر تمیم کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ   تمیم اقبال ڈینجر زون سے نکل چکے، اگر کوئی پیچیدگی نہ ہوئی تو اگلے 24 گھنٹوں میں تمیم مزید بہتر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی  کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ،ہسپتال منتقل 

بنگلہ دیشی میڈیا  کے مطابق   دل کا دورہ پڑنے کے بعد تمیم اقبال گراؤنڈ میں ہی کوما میں چلے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو  ڈھاکا پریمیئر لیگ (ڈی ایل پی )کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

Watch Live Public News