پائلٹ پاسپورٹ بھول گیا،مسافر طیار ے کی 1ہزار میل سے  واپسی

پائلٹ پاسپورٹ بھول گیا،مسافر طیار ے کی 1ہزار میل سے  واپسی

(ویب ڈیسک ) ایک مسافر طیارہ  1000 میل   پرواز کے بعد واپس لوٹ آیا کیونکہ   پائلٹ اپنا پاسپورٹ بھول گیا تھا۔

یونائیٹڈ فلائٹ UA198 کے مسافر لاس اینجلس سے شنگھائی تک 13.5 گھنٹے کا سفر طے کر رہے تھے   کہ پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ ایک اہم چیز یعنی اپنا پاسپورٹ بھو ل آیا ہے، جس کی وجہ سے طیارہ کو واپس لانا پڑا۔

انڈیپنڈنٹ نے رپورٹ کیا کہ طیارے نے دو گھنٹے اڑان کے بعد سان فرانسسکو کی طرف یو ٹرن لیا۔

طیاروں  سے باخبر  رکھنے والی ویب سائٹ Flightradar24 دکھاتی ہے کہ کس طرح طیارہ نے لاس اینجلس ایئرپورٹ سے اڑان بھری ، امریکا کے مغربی ساحل کی طرف موڑ لینے سے پہلے چند گھنٹے کے لیے شمال مغرب میں پرواز کی۔

کام کے لیے شنگھائی جانے والے  طیارے  میں سوار ایک مسافر پرمجوت سنگھ نے بتایا کہ جب سکرین پر منزل سان فرانسسکو کی طرف تبدیل ہوئی تو اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔

انہوں نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ  '10 منٹ کے بعد کپتان کی طرف سے اعلان ہوا کہ ایک پائلٹ پاسپورٹ گھر پر بھول گیا ہے اور انہوں نے طیارہ واپس ایس ایف او کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔'

پرمجوت سنگھ نے بتایا کہ  معاوضے کے طور پر، مسافروں کو £15 (£11) کے دو کوپن(Coupon)  دیے گئے، جو یقینی طور پر کافی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  'مجھے اتوار کی شام 6:30 بجے شنگھائی پہنچنا تھا اور اپنی آخری منزل پر پہنچنے کیلئے کار سے مزید 3 گھنٹے کی ڈرائیو تھی۔ لیکن میں پیر کی صبح 5 بجے ہی پہنچا،' 

پرمجوت نے کہا کہ  'میں اسی دن دفتر میں نہیں آ سکتا تھا کیونکہ میں تھک گیا تھا۔ دفتر میں ہونا میرے لیے ایک اہم دن تھا لیکن میں حاضر نہیں ہو سکا۔

 ایئر پورٹ پر تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کے انتظار کے بعد طیارے نے سان فرانسسکو سے شنگھائی کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات 8.30 بجے اڑان بھری۔

یونائیٹڈ کے ایک ترجمان نے کہا: 'ہفتہ کے روز، یونائیٹڈ فلائٹ 198 لاس اینجلس سے شنگھائی کے لیے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری کیونکہ پائلٹ کے پاس پاسپورٹ نہیں تھا۔ ہم نے اس شام  مسافروں کو ان کی منزل تک لے جانے کے لیے ایک نئے عملے کا بندوبست کیا۔ صارفین کو کھانے کے واؤچر اور معاوضہ فراہم کیا گیا۔

Watch Live Public News