ویب ڈیسک: سول ہسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح ہسپتال میں کر دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کچہ قلعہ کی رہائشی گیسٹرولاجی وارڈ میں داخل مریضہ نسیم یوسفزئی کی خواہش پوری کر دی گئی، بیٹی کا نکاح ہسپتال میں کرایا گیا۔
نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دولہا دلہن اور قریبی رشتے دار سول ہسپتال پہنچے، نکاح کی تقریب کے دوران جذباتی مناظر تھے، دولہے کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
مریضہ خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کر دیا جائے،نسیم بی بی بیہوشی کی حالت میں اب بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔